02:39 , 19 اپریل 2026
Watch Live

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند

بارش اور ژالہ باری

پاکستان میں بارش اور ژالہ باری کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں سوات، کرک، ملاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش ریکارڈ کی گئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔

بالائی علاقوں گلیات اور وادی ناران میں برفباری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ادھر وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مرکزی شاہراہ کیل کے مقام پر بند ہوگئی جس سے 20 سے زائد سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو قریبی آبادی میں عارضی رہائش فراہم کر دی گئی ہے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بلوچستان کے علاقوں وادی زیارت، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں بھی بارش ہوئی جس سے موسم میں تبدیلی دیکھی گئی۔

مزید برآں شاہراہ قراقرم کوہستان کے علاقے لاچی نالہ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION